0
Saturday 7 Dec 2013 13:15

وزیر داخلہ کے بیان کے بعد عام انتخابات کی ساکھ ختم ہوگئی، اعتزاز احسن

وزیر داخلہ کے بیان کے بعد عام انتخابات کی ساکھ ختم ہوگئی، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ات ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود انتخابات پر شکوک وشبہات موجود ہیں اور انتخابی نتائج فراہم نہیں کئے جا رہے۔  پنجاب حکومت نادرا کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے عمل سے روکنے کیلئے رد و بدل کر رہی ہے- انہوں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان کے بعد عام انتخابات کی ساکھ ختم ہوچکی ہے، حلقہ این اے 139 اور 118 میں پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے انتخابی ریکارڈ فراہم نہیں کررہی-

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز ایوان میں چیئرمین نادرا طارق ملک کو برطرف کرنے کے حوالے سے پیش کردہ موقف میں تسلیم کیا کہ ملک کے تمام حلقوں میں 60 سے 70  ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور کے انتخابی ریکارڈ کو دیکھنے کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری منظور احمد نے الیکشن کمیشن اور متعلقہ پرائیذائیڈنگ آفیسر کو تین تین بار درخواستیں دی ہیں لیکن پنجاب حکومت نے متعلقہ ریکارڈ دیکھنے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل حلقہ این اے 118 میں بھی اسی حوالے سے بشریٰ اعتزاز نے درخواست دی جس پر بھی پنجاب حکومت انتخابی ریکارڈ فراہم نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 139,258,259 اور 118 کے حلقوں کے انتخابی ریکارڈ کو الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دینے کیلئے درخواستیں دی ہوئی ہیں لیکن چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیا گیا جس سے خطرہ ہے کہ ریکارڈ میں ردوبدل نہ کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود الیکشن کے نتائج پر شکوک موجود ہیں اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور درخواست دے دی گئی ہے-
خبر کا کوڈ : 328219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش