0
Friday 6 Dec 2013 00:05

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہونیوالے چار کونسلرز اغواء

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہونیوالے چار کونسلرز اغواء

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ سے بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والے چار کونسلرز کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے بلنگور سے چار افراد جاوید اقبال، عبدالقادر، سلیم اور بہرام بلوچ کو اغواء کرلیا اور نامعلوم سمت کی جانب فرار ہو گئے۔ اغواء ہونے والے چاروں افراد یونین کونسل کے کونسلرز ہیں، جو بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کی تلاش و رہائی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے کونسلرز کا تعلق حکمران جماعت نیشنل پارٹی سے ہے۔

خبر کا کوڈ : 327837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش