0
Sunday 8 Dec 2013 19:35

ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 ماہ میں 9 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے، کراچی پولیس

ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 ماہ میں 9 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے، کراچی پولیس
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے 3 ماہ کے دوران ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 9 ہزار سے زائد ملزم گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دوسرا سامان برآمد کرلیا تاہم اسٹریٹ کرائمز اور دیگر وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ماہ کے دوران 4849 ٹارگٹڈ چھاپے مارے گئے اور 546 مقابلے ہوئے جس میں 90 ملزم مارے گئے جب کہ 9944 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور مختلف اقسام کے 3 ہزار ہتھیار برآمد کئے گئے جن میں 2 خودکش جیکٹیں، 5 راکٹ لانچر، ہینڈ گرینڈ، دھماکہ خیز مواد، شارٹ گن، رائفلیں، کلاشنکوفیں اور ٹی ٹی پستولیں شامل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 102 دہشت گرد، 44 اغوا کار، 60 بھتہ خوروں کے علاوہ اشتہاری اور مفرور ملزم بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں اتنی بڑی تعداد میں ملزم پکڑے گئے پھر بھی امن قائم کیوں نہیں ہوسکا۔ گزشتہ 3 ماہ میں شہر میں 400 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ سیاسی و مذہبی جماعت کے کارکن بھی شامل ہیں۔ پولیس کے اپنے ریکارڈ کے مطابق اسی عرصے میں 2 ہزار وارداتیں ہوئیں جن میں چور، ڈاکو شہریوں سے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات، امریکی ڈالر، سعودی ریال، کاریں اور موٹر سائیکلیں چھین کر یا چوری کرکے لے گئے۔ کراچی میں اب بھی روزانہ اوسطاً 70 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کرلی جاتی ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے خطرناک دہشت گرد، جرائم پیشہ افراد بیرون ملک یا پھر دوسرے شہروں کی جانب فرار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے عارضی طور پر ٹارگٹڈ کلنگ میں توکمی آگئی لیکن دیگر وارداتیں پہلےکی طرح جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 328598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش