0
Friday 13 Dec 2013 12:06

مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عزم کیا ہے، فضل الرحمن

مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عزم کیا ہے،  فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کی پرچھائیاں ہیں، دونوں ممالک کو ہتھیار کی بجائے بات چیت سے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام و چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے بھارت کے شہر سرہند میں حضرت مجدد الف ثانی کے مزار پر حاضری دی۔ لدھیانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عزم کیا ہے، اب اس عزم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو سیاسی اور حکومتی سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 330166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش