0
Monday 16 Dec 2013 06:51
بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ خانہ جنگی کا باعث بن سکتی ہے

علامہ ناصر عباس محب وطن شہری تھے، ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مرکزی نائب صدر جے ایس او

علامہ ناصر عباس محب وطن شہری تھے، ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مرکزی نائب صدر جے ایس او
اسلام ٹائمز۔ ملک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی بے حسی، اندرونی سیاسی خلفشار، ٹارگٹ کلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان، مخصوص اور پر امن شہریوں کو آئے دن راہ چلتے چند کرائے کے قاتل، قاتل کر جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا تک نہیں ہے۔ ان قاتلوں کو حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ یہ دہشت گردانہ کاروائیاں ملک کو تیزی سے خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہیں اور موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ جسے حکومت کی سرپرستی حاصل ہے نے دن دہاڑے قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ان کو فی الفور لگام دے، پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے یہاں دہشت گرد، پولیس اور ایلیٹ کے حفاظتی پروٹوکول میں سفر کر رہے ہیں اور نہتے شہری سڑکوں پر مارے جا رہے ہیں، وفا عباس کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں مولانا ناصر عباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ جب کہ مولانا ناصر عباس محب وطن شہری تھے ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، قتل عام کے اس بازار کو طاقت سے روکا جائے ورنہ یہ خانہ جنگی کی صورت حال اختیار کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 331025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش