0
Wednesday 4 Aug 2010 11:02

حملے کی صورت میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے،حزب اللہ

اسرائیلی فوج کے حملہ میں لبنان کے 2 فوجی جاں بحق،5 زخمی
حملے کی صورت میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے،حزب اللہ
بیروت:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ لبنان پر حملہ کیا تو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔اقوام متحدہ اور امریکا نے اسرائیلی اور لبنانی فوج کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔بیروت میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ  نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز سے جھڑپ کے دوران تنظیم کے کارکن لبنانی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار تھے۔مگر کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کرتے ہوئے انھیں روک دیا گیا۔حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ دو ہزار پانچ میں اُس وقت کے لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کو قتل کرنے میں اسرائیل ملوث تھا،اور اِس بارے میں شواہد اگلے ہفتے منظر عام پر لائے جائیں گے۔
 اسرائیل اور لبنان کی فورسز کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں دو لبنانی فوجی اور ایک لبنانی صحافی شہید،جبکہ ایک سینئر اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہوا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جھڑپوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل اور لبنان سے کہا ہے کہ وہ مزید کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔امریکا نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں حکومتوں سے رابطے میں ہیں اور تنازع حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام اسرائیل اور لبنان کے درمیان باقاعدہ مذاکرات آج متوقع ہیں۔
اسرائیلی فوج کے حملہ میں لبنان کے 2 فوجی جاں بحق،5 زخمی
اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملہ میں لبنان کے 2 فوجی جاں بحق اور 5 فوجی زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے لبنان کے سرحدی علاقہ آداسیہ میں ایک فوجی یونٹ پر 2 میزائل داغے جس سے ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہو گئی۔حکام نے 2 فوجیوں کے جاں بحق اور 5 کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 33209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش