0
Saturday 21 Dec 2013 23:41

چند شرپسند ایجنڈے کے تحت حالات خراب کرانا چاہتے ہیں، مہدی شاہ

چند شرپسند ایجنڈے کے تحت حالات خراب کرانا چاہتے ہیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری اور موثر کاروائی یقینی بنانے کیلئے فری ہینڈ دیا ہے۔ شرپسندوں اور مجرموں کے خلاف بلا تفریق کاروائی یقینی بنائی جائیگی، جو کوئی حکومتی عملداری کو چیلنج کریں گے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موثر کاروائی کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ عوام کو اب رٹ آف گورنمنٹ واضع طور پر نظر آئیگا، چند شرپسندوں کے ہاتھوں گلگت شہر کو ہرگز یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ شہر کا امن خراب کرنے والوں سے مذاکرات کے بجائے سختی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس کی کارکردگی انتہائی حوصلہ افرا ء ہے۔ آئندہ بھی قانون کی بالادستی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس فورس اور تمام قانون نافذ کرنیو الے ادارے موثر اور سخت قانونی کاروائی کریں گے۔ وزیراعلٰی نے کہا کسی بے گناہ پر ظلم نہیں ہوگا لیکن شہر کا امن خراب کرنے والوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اصل مجرموں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ چند شرپسند مخصوص ایجنڈے کے تحت حالات خراب کرانا چاہتے ہیں جنہیں ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ وزیراعلٰی نے سیکرٹری داخلہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ انتہا پسندی کے واقعات میں ملوث اور جلوسوں، ہڑتالوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔ ایسے سرکاری ملازمین جو جلوسوں اور ہڑتالوں میں ملوث ہیں انکا ریکارڈ دیکھ کر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پارلیمانی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلٰی نے گلگت بلتستان کے عوام سے بھی اپیل ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر موقع پر ضابطہ اخلاق ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائینگے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائیگا۔ ایسے افراد جن پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا تاکہ آئندہ کسی کو بھی حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی جرات نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 332975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش