0
Tuesday 24 Dec 2013 20:08

ہنگو، امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں، عوام میں خوف و ہراس

ہنگو، امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں، عوام میں خوف و ہراس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازوں کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے آج صبح ضلع ہنگو کے علاقوں دوآبہ، درسمند اور ٹل پر پروازیں کیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فضاء میں تین ڈرون طیارے کافی دیر تک پروازیں کرتے رہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ڈرون طیارے نے ہنگو کے علاقہ ٹل میں ایک مدرسہ پر حملہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 333724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش