0
Thursday 2 Jan 2014 18:54

سیالکوٹ میں مزار جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، جماعت اہل سنت

سیالکوٹ میں مزار جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، جماعت اہل سنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ اور دوسرے راہنماؤں مفتی محمد اقبال چشتی،پیر سیّد خضر حسین شاہ، علامہ شاہ تراب الحق قادری، علامہ فاروق خان سعیدی، پیر سیّد شمس الدین بخاری اور علامہ محمد اکرم سعیدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ میں علامہ عبدالحکیم سیالکوٹی، علامہ ضیاء اللہ قادری اور مولانا محمد عبداللہ کے مزارات کو آگ لگانے والے ملزمان گرفتار کیے جائیں اور قرآن مجید نذرِ آتش کرنے والے بدبختوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اولیاء اور علماء کے مزارات کو آگ لگانے والوں نے اللہ کے عذاب کو دعوت دی ہے۔ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ملک بھر میں مزاراتِ اولیاء و علماء کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سانحۂ سیالکوٹ کے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 336817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش