0
Friday 3 Jan 2014 22:51

شاہ اویس نورانی نے جے یو پی کے 10 عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی

شاہ اویس نورانی نے جے یو پی کے 10 عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی کی ہدایت پر جے یو پی کراچی کی تنظیمی کمیٹی نے 10 عہدیداروں کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جے یو پی کے مرکزی ترجمان کے مطابق کورنگی سے حافظ نورالعین انصاری، نارتھ کراچی سے انوار شیخ، صدر ٹاﺅن سے عبدالغفاراویسی، لانڈھی سے عبدالحفیظ انصاری، نارتھ ناظم آباد سے جہانگیر صدیقی، لیاری سے صوفی ایاز خان نیازی کے صاحبزادے امان اللہ خان نیازی، نارتھ کراچی سے شیخ عمران الحق، لیاقت آباد سے محمود عسکری، رنچھوڑ لائن سے شیر محمد نورانی اور لیاری سے تاج الدین صدیقی کو بھی جے یو پی سے نکال دیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں اکیلا رہ گیا پھر بھی جماعت زندہ رہے گی اور اسے میں زندہ رکھوں گا مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چند دنوں میں ملک بھر سے مزید لوگوں کی پارٹی رکنیت معطل کروں گا، چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔
خبر کا کوڈ : 337209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش