0
Saturday 4 Jan 2014 20:31

پاراچنار، طوری بنگش اقوام ایک بار پھر اختلافات کا شکار

پاراچنار، طوری بنگش اقوام ایک بار پھر اختلافات کا شکار
اسلام ٹائمز۔ الیکشن 2013ء کے نتیجے میں پاراچنار میں جو نااتفاقی و ناچاقی پیدا ہوئی تھی، وہ ایک بار پھر ابھر کر سامنے آگئی ہے۔ علاقے کے عوام میں اس حوالے سے کافی مایوسی پائی جاتی ہے۔ حالات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ طوری بنگش اقوام کی نظریں ایک بار پھر لوئر اضلاع کے علماء کرام پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ انکی خواہش ہے کہ لوئر اضلاع کے علماء آکر دونوں فریقوں کے مابین صلح کراکر اسے عملاً نافذ بھی کرائے۔ محرم کے بعد اب تک دونوں فریقین کے حق اور خلاف میں متعدد پمفلیٹس منظر عام پر آچکے ہیں جو کہ علاقے کے لئے نہایت بدشگون ہے۔
خبر کا کوڈ : 337536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش