0
Tuesday 7 Jan 2014 02:56

طالبان قابل بھروسہ نہیں مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کرتے ہیں، رحمان ملک

طالبان قابل بھروسہ نہیں مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کرتے ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف بھائی سجھدار ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کوئی پھڈا نہیں ہوگا، دعا ہے کہ سندھ میں دونوں جماعتیں مل کر حکومت کریں۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ایم کیو ایم سے مفاہمت کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، ابھی معاملہ سندھ کی مقامی قیادت دیکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات ہونی چاہیئے۔ جب کہ طالبان سے ماضی میں کئی بار مذاکرات کیے گئے وہ ہمیشہ مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کرتے ہیں، ان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 338280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش