0
Tuesday 7 Jan 2014 10:13

شہداء کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، چوہدری مجید

شہداء کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافی قلم کے ذریعے ریاست، پاکستان اور مخلوق خدا کی خدمت کریں۔ میڈیا جتنی طاقت کسی گن یا نیوکلیئر ہتھیار کے اندر بھی نہیں ہوتی، سماج بدلنے، عدم مساوات کے خاتمہ کے لیے میڈیا کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیری تین سوسال سے محو جدوجہد ہیں اور غلامانہ، جابرانہ نظام کے خاتمہ کے لیے لڑ رہے ہیں مگر آج بھی اندھیری رات ہے۔ مگر تاجدارمدینہ ﷺ کے صدقے، گلہار شریف والی سرکار کے صدقے کشمیر کے لالہ زاروں میں نئی روشن صبح طلوع ہو رہی ہے۔ میرے قائدین شہید بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو نے نظام بدلنے کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء کے ویژن کے صدقے مخلوق خدا کی خدمت کرنا چاہتا ہوں تاکہ خلق خدا گواہ رہے کہ ہم شہداء کا مشن پورا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے سال 2014-15ء کے لیے نومنتخب عہدیداروں شاہنواز بٹ، نائب صدر رضوان قریشی، جنرل سیکرٹری سید واجدالرب، ڈپٹی سیکرٹری عامر تنویر قریشی سے حلف لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ انتظامیہ سے بھی کہہ دیا ہے کہ ریاست اور مخلوق خدا کی خدمت کریں، وزیراعظم اور وزیروں کی خدمت نہ کریں ہم تو چوکیدار ہیں۔ میں نے وزیراعظم بننے کے بعد 13ہزار نوجوانوں کو جو کنٹریکٹ پر تھے کنفرم کیا دوست ناراض بھی ہوئے کہ اپنے بندے بھرتی کرینگے میں نے انکار کیا یہ 13ہزار ملازمین پی پی پی نے نہیں بلکہ مسلم کانفرنس کے دور کے تھے ہم چولہے بجھانے نہیں چولہے جلانے کیلئے آئے ہیں ہم روزگار دینے کیلئے آئے ہیں۔ 

 چوہدری مجید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے ہمارے اور ہم نے ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے آزادکشمیر میں 52سال حکمرانی کرنیوالوں نے قوم کو کیا دیا۔ یہاں ایک میڈیکل کالج پر اضلاع کو لڑایا گیا۔ میں غیرت پر سودے بازی نہیں کرونگا جب تک اقتدارمیں رہوں گا غیرت سے رہوں گا۔ راتوں رات لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی وقت لگے گا۔ بجلی کا کوٹہ سسٹم ہم پر چھوڑا جائے ہم آزادکشمیر میں تقسیم کار کا تعین کرینگے۔ پاکستان روشن، خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط دیکھنے کیلئے کشمیری اندھیروں میں بھی رہ سکتے ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 338302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش