0
Wednesday 8 Jan 2014 11:06

بھارت نواز جماعتیں انتہا پسند ہیں، یاسین ملک

بھارت نواز جماعتیں انتہا پسند ہیں، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے عام آدمی پارٹی کے نظریاتی لیڈر پرشانت بھوشن کے حالیہ بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کا نام آتے ہی ساری ہندو نواز سیاسی پارٹیاں آر ایس ایس بن جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں دہلی کا دربار ملے کچھ ہی دن ہوئے ہیں کہ وہ بھی بھارت کی ہوم منسٹری کی زبان بولنے لگے ہیں۔ عرصہ دراز تک کشمیریوں کی آزادی کو جمہوری حق ماننے والے اب حکمرانی ملتے ہی بدل چکے ہیں اور بھارتی فوج کو شہروں اور قصبوں میں رکھنے یا نہ رکھنے پر ریفرنڈم کی باتیں کر رہے ہیں۔ یاسین ملک نے کہا کہ یہ باتیں دراصل پرشانت بھوشن اور انکی جماعت عام آدمی پارٹی کی کشمیر دشمنی کی عکاس ہیں۔ فوج کی موجودگی اور عدم موجودگی مسئلہ کشمیر کی محض ایک شاخ ہے اور مسئلہ جموں کشمیر کے حل کے ساتھ ہی یہ مسئلہ بھی خود بہ خود حل ہو جائے گا۔ انھوں نے کشمیری دانشوروں اور صحافی حلقوں سے اپیل کی وہ اس ضمن میں خبریں اور آرا بناتے وقت کشمیریوں کے مفادات کی رکھوالی کو نظرانداز نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 338740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش