0
Saturday 11 Jan 2014 23:45

کالا باغ ڈیم خالصتاً قومی مفاد کا منصوبہ ہے جسے نادیدہ قوتوں نے سیاسی بنا دیا ہے، جماعت اسلامی

کالا باغ ڈیم خالصتاً قومی مفاد کا منصوبہ ہے جسے نادیدہ قوتوں نے سیاسی بنا دیا ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے انتخابات سے پہلے جتنے بھی وعدے قوم کے ساتھ کیے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ مفاد عامہ میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت اور عسکری قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہروں میں 12اور دیہاتوں میں 16گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دو سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب پانچ سال کی بات کر رہے ہیں۔ رہی سہی کسر حکومتی وزراء عوام سے جھوٹ بول کر پوری کر رہے ہیں۔ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔ حکومت وقت مذکورہ ڈیم پر اتفاق رائے قائم کرے۔ کالا باغ ڈیم خالصتاً قومی مفاد کا منصوبہ ہے جسے نادیدہ قوتوں نے سیاسی بنادیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ عوام کو روز گار مہیا کیا جانا چاہئے۔ پاکستان در حقیقت مسائلستان بن چکا ہے۔ وسائل سے مالامال ملک کو ناقص حکمت عملی اور 63 برسوں سے لوٹ مار کرنے والوں نے ترقی کی راہ پر گامزن ہی نہیں ہونے دیا۔ موروثی سیاست کے باعث ایک ہی طرح کے لوگ چہروں کی تبدیلی کے ساتھ ملک و قوم کی تقدیر کے مالک بن بیٹھے ہیں۔ ملک میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 340166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش