0
Friday 17 Jan 2014 17:22

پشاور دنیا میں پولیو وائرس کا گڑھ ہے، عالمی ادارہ صحت

پشاور دنیا میں پولیو وائرس کا گڑھ ہے، عالمی ادارہ صحت
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا سب سے بڑامرکز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سال 2013 میں پاکستان میں پولیو کیسز میں 90 فی صد سے زائد کا تعلق پشاور سے تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق سال 2013 میں پاکستان میں 93 پولیو کیسز سامنے آئے ، 83 کا تعلق پشاور سے تھا۔ گزشتہ برس افغانستان کے 13 پولیو کیسز سامنے آئے ان میں سے 12 کا جنیتاتی تعلق بھی پشاور کے خطرناک وائرس سے تھا۔عالمی ادارہ صحت نے پشاور کے سیوریج کے پانی کے 86 نمونے حاصل کیے،72 میں پولیو کا خطرناک وائرس پایا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے سفارش کی ہے کہ صوبائی حکومت پشاور میں بار بارانسدادپولیو مہم چلائے اور ان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ملک کیدیگرحصوں میں بچوں تک یہ خطرناک وائرس نہ پھیل سکے ۔
خبر کا کوڈ : 342035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش