0
Saturday 25 Jan 2014 01:21

ڈی آئی خان، کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کا خون نہیں بہا سکتا، ابو ہجرت

ڈی آئی خان، کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کا خون نہیں بہا سکتا، ابو ہجرت
اسلام ٹائمز۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سابق وائس چیئرمین اور ممبر شوریٰ ابو ہجرت نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان اس وقت گھمبیر مسائل کا شکار ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک امت بن کر اجتماعی سوچ کے تحت کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا عراق، افغانستان سمیت پاکستان پر امریکی حملے، جیلوں میں مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک، حضور (ص) کی شان میں گستاخانہ خاکے، گستاخانہ فلمیں، مساجد کی بیحرمتی اسلام دشمن قوتوں کی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کا خون نہیں بہا سکتا ہے یہ امت مسلمہ کے دشمنوں کی سازشیں ہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان ’’لاالہ الاللہ‘‘ کے نام پر وجود میں آیا۔ آج پاکستان کے ہر صوبے میں مختلف نعرے لگائے جا رہے ہیں، جن کی پشت پناہی دین کی دشمن قوتیں کر رہی ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 344643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش