0
Saturday 25 Jan 2014 09:57

راولپنڈی، عدالت نے "میڈ ان برطانیہ" نبی کو سزائے موت سنا دی

راولپنڈی، عدالت نے "میڈ ان برطانیہ" نبی کو سزائے موت سنا دی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے میڈ ان برطانیہ نبی کو سزائے موت سنا دی۔ راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد کے رہائشی برطانوی نژاد پاکستانی شہری اصغر کو سزائے موت دس لاکھ روپے جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اصغر کیخلاف 22 ستمبر 2010ء کو تھانہ صادق آباد میں حفیظ اعوان نامی شہری کی جانب سے 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت 3 سال سے جیل میں ہی ہو رہی تھی۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس  نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر رکھا تھا اور اپنے وزٹنگ کارڈ پر بھی خود کو نبی لکھوا رکھا تھا۔ ملزم برطانوی نیشنلٹی ہولڈر ہے اور اس کے کیس کو برطانوی ہائی کمیشن سپورٹ کر رہا تھا جبکہ برطانیہ کی جانب سے ایک این جی او کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جس نے ملزم کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکی۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بیرسٹر سارہ ہلال ملزم کی وکیل تھیں لیکن مدعی کے وکیل راجہ شجاع الرحمان نے شہادتوں سے ثابت کر دیا کہ ملزم اصغر نبوت کا جھوٹا دعویدار ہے۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات اور دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم اصغر کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 344729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش