0
Saturday 25 Jan 2014 17:37

ڈی آئی خان، خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف جے یو آئی کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے قافلے تیار

ڈی آئی خان، خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف جے یو آئی کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے قافلے تیار
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیراہتمام خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی، بدامنی، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، مہنگائی، فحاشی اور عریانی کے خلاف کل اتوار کے روز جی ٹی روڈ، پشاور پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے میں ملک بھر سے جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور عہدیدران شریک ہونگے۔ احتجاجی مظاہرے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے قافلے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کل نماز فجر کے بعد جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمن کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور کی جانب روانہ ہوگا۔ 

لکی مروت سے ممبران صوبائی اسمبلی عمران خان، نور سلام، ظفراللہ خان اور پیر فواد زکوڑی کی قیادت میں احتجاجی قافلہ اس میں شامل ہوگا۔ اس طرح بنوں سے ممبران صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی، حامد شاہ، قاری گل عظیم کی قیادت میں متعدد قافلے اس بڑے قافلے کا حصہ بنیں گے۔ ڈی آئی خان پہنچ جانیوالے قافلوں میں شریک کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ صوبے میں عریانی، فحاشی اور مغربی کلچر کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ صوبے کے عوام تحریک انصاف اور اس کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کے خلاف یہ عظیم احتجاجی مظاہرہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 344929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش