0
Saturday 25 Jan 2014 16:56
افغانستان غیر ملکی افواج کے بغیر بھی چل سکتا ہے

شرائط منظور نہیں تو امریکہ افغانستان چھوڑ کر جاسکتا ہے، حامد کرزئی

شرائط منظور نہیں تو امریکہ افغانستان چھوڑ کر جاسکتا ہے، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے امریکہ کے سکیورٹی معاہدے کو طالبان کے ساتھ مذاکرات سے مشروط کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں افغان صدر حامد کرزئی نے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کے لئے امریکہ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی شرط عائد کر دی۔ حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز تک سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا۔ افغان صدر نے کہا ہے کہ افغانستان غیر ملکی افواج کے بغیر بھی چل سکتا ہے، شرائط نہ مانی گئیں تو امریکہ کسی بھی وقت افغانستان چھوڑ کر جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر دستخط سے افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہونی چاہئے جبکہ قیام امن میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سکیورٹی معاہدے سے امریکی فوج کو مزید دس سال افغانستان میں قیام کا حق مل جائے گا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کو طالبان کے ساتھ مذاکرات سے مشروط کردیا، حامد کرزئی کا کہنا ہے جب تک امریکہ اور پاکستان طالبان سے مذاکرات نہیں کرتے وہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔ کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھرامریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے تحت امریکی فوج رواں سال کے آخر تک افغانستان میں قیام کرسکتی ہیں۔ صدر کرزئی کا کہنا تھا وہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پردستخط نہیں کریں گے جب تک واشنگٹن اور پاکستان طالبان سے مذاکرات نہیں کرتے، دونوں ممالک افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ شرائط پوری نہیں کرتا تو کسی بھی وقت ملک چھوڑ سکتا ہے۔ افغانستان غیر ملکیوں کے بغیر بھی چل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 345036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش