0
Wednesday 22 Apr 2009 18:03

صوفی محمد نے آئین کے تحت الیکشن لڑا، تھوڑے تھوڑے کافر ہوئے ہوں گے : منور حسن

صوفی محمد نے آئین کے تحت الیکشن لڑا، تھوڑے تھوڑے کافر ہوئے ہوں گے : منور حسن
  لاہور + گوجرانوالہ:امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے صوفی محمد کے جمہوریت کو کفر قرار دینے کے بیان پر کہا ہے کہ وہ فتویٰ جاری کرنے سے قبل اکابر علماء سے رجوع کریں، صوفی محمد نے ماضی میں آئین کے تحت الیکشن لڑا اور کونسلر منتخب ہوئے، اسوقت وہ بھی تھوڑے تھوڑے کافر ہوئے ہونگے۔ 1973ء کا آئین اسلامی ہے اور اس نے مغربی جمہوریت کے پر کاٹ دئیے ہیں۔ نوازشریف کی طرف سے اوباما
کو پسندیدہ شخصیت قرار دینے سے قوم کو صدمہ پہنچا،نوازشریف نے ڈرون حملوں سے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی حالانکہ اوباما کے دور اقتدار میں ڈرون حملوں سے 950 سے زائد بیگناہ پاکستانی شہید ہوئے، نوازشریف نے عملاً امریکہ اور اوباما کے کیمپ میں کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منصورہ میں آنیوالے خاکسار تحریک کے سربراہ حمید
الدین المشرقی کی زیرقیادت 20 رکنی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ حمید الدین مشرقی بعدازاں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد سے بھی ملے۔ سید منور حسن نے مزید کہا کہ سوات امن معاہدے کو برقرار رکھنا چاہئے‘ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ابھی تک ڈاکٹر قدیر کو حوالے کرنے کی خواہش ترک نہیں کی اور ہمارے حکمران امداد
کی لالچ میں اس کی تردید نہیں کر رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق منور حسن نے کہا ہے کہ صوفی محمد اتنے بڑے آدمی نہیں ہیں کہ ان کی بات کا نوٹس لیا جائے۔ صوفی محمد آئین اور پارلیمنٹ کو نہیں جانتے۔ حکومت بلوچستان کے مسئلے پر اے پی سی بلائے جبکہ وفد سے گفتگو میں قاضی حسین احمد نے کہاکہ جماعت اسلامی اور خاکسار تحریک مل کر امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کیخلاف جدوجہد کرتی رہیں گی۔
آن لائن کے مطابق قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ گولی چلی ہے تو آصف زرداری اور اسفندیار ولی نفاذ شریعت کے لئے تیار ہو گئے ہیں‘ حالات کی خرابی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔ اگر ہم اپنی خارجہ و داخلہ پالیسی تبدیل کر لیں تو خودکش حملے ا ور دھماکے رک سکتے ہیں‘ امریکی اتحاد سے نکلے بغیر ڈرون حملوں سے بچا نہیں جا سکتا اور نہ ہی لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جا سکتا ہے کیونکہ
انہیں امریکہ نے اغوا کرایا ہے۔ جبکہ حمید الدین المشرقی نے منور حسن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ڈرون حملے بند نہ کئے تو پھر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنا ہو گا‘ ملک کی تمام جماعتیں ملکی سلامتی اور وحدت کے مسئلہ پر اکٹھی ہو جائیں۔ مشرف کی باقیات سے پیچھا چھڑانا اور اسے کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 3463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش