0
Monday 3 Feb 2014 20:30

کالعدم تحریک طالبان کی ماہانہ آمدنی 120 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی

کالعدم تحریک طالبان کی ماہانہ آمدنی 120 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان کی ماہانہ آمدنی 120 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی، آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ بھتہ ہے، کراچی موزوں ترین مقام بن گیا۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 30 سے 35 ہزار مسلح افراد پر مشتمل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ماہانہ آمدنی ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں ملا فضل اللہ کی سربراہی میں قائم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی اوسطا ماہانہ آمدنی 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ماہانہ بتائی گئی ہے، اس میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بھتہ ہے، اس حوالے سے کراچی موزوں جگہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کی تجارت اور اغوا برائے تاوان سے بھی کالعدم تحریک طالبان کو خطیر رقوم حاصل ہو رہی ہیں۔ بینکوں میں اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان حرکت الجہاد الاسلامی، قاری سیف اللہ اختر گروپ، کالعدم لشکر جھنگوی، تحریک نفاذ شریعت محمدی، تحریک طالبان پنجاب اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 348048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش