0
Friday 14 Feb 2014 11:13

مجید کو قیادت اورپارلیمانی پارٹی کا اعتماد حاصل ہے، چوہدری یاسین

مجید کو قیادت اورپارلیمانی پارٹی کا اعتماد حاصل ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین اور چوہدری ریاض کی بلاول ہاؤس میں محترمہ فریال تالپور سے ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، تعمیر و ترقی، پارٹی امور سمیت بلوچ ضمنی الیکشن اور دیگر معاملات پر اہم گفتگو۔ فریال تالپور نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو حکومتی معاملات میں باہمی مشاورت اور اتحاد و اتفاق کی راہ اپنانے کی ہدایت کر دی اور وزراء کے تحفظات کو فوری دور کرنے کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ فریال تالپور نے چوہدری ریاض اور چوہدری یٰسین سے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو مستحکم کیا جائے۔ بعد ازاں اسلام آباد روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے سینئر وزیر چوہدری یٰسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید کو قیادت اور آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ چوہدری مجید کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی۔ انشاءاللہ بلوچ کے ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کا امیدوار بھرپور عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 351485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش