0
Wednesday 19 Feb 2014 22:05

فلسطینیوں کی کامیاب بائیکاٹ مہم سے صیہونی حکمران بلبلا اٹھے

فلسطینیوں کی کامیاب بائیکاٹ مہم سے صیہونی حکمران بلبلا اٹھے
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر عربوں کیطرف سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے چلائی جانے والی بی ڈی ایس تحریک کی طرف سے اسرائیل فلسطینیوں کا حق آزادی چھیننے، بنیادی انسانی حقوق، مساوات، حق خود ارادیت، فلسطینیوں کے نسلی صفائے اور فلسطینی عوام کے خلاف فوج کے بہیمانہ استعمال کو بائیکاٹ کا جواز بنایا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی اس مہم کے نتیجے میں دیگر اقوام کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی سمجھا جانے لگا  ہے۔ یورپی ممالک کی اسی سوچ کی وجہ سے پچھلے دنوں یورپی پارلیمنٹ کے صدر کو اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کے سخت دشنام کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے امریکی یہودی رہنمائوں سے خطاب کے دوران یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے سرگرم بی ڈی ایس تحریک کا بطور خاص حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ اسرائیل کی جدید ٹیکنالوجی سے خوفزدہ ہیں، بائیکاٹ کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، یہ اعتدال پسندی کے لبادے میں پکے یہود مخالف ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس موقع پر اسرائیل کی سائبر سکیورٹی سے متعلق انڈسٹری کا ذکر کیا اور کہا وہ دنیا کی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہوں سے مل چکے ہیں جو صرف اسرائیلی ٹیکنالوجی چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں دو بڑے یورپی بینکوں نے بھی اسرائیل کے تین بینکوں کا  اس لیے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے کہ  ان بینکوں کو فلسطینیوں کے زیر قبضہ لئے ہوئے علاقوں میں قائم کر رکھا ہے۔ اسی طرح جرمنی کے بعض اداروں نے بھی اسرائیل کے پانچ بینکوں کے ساتھ لین دین بند کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 353487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش