0
Saturday 28 Aug 2010 00:05

ایرانی عوام بڑے پیمانے پر سیلاب زدہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کر رہے ہيں،ایرانی وزیر داخلہ

ایرانی عوام بڑے پیمانے پر سیلاب زدہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کر رہے ہيں،ایرانی وزیر داخلہ
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لۓ ایرانی عوام کی امداد کی قدردانی کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایرانی عوام نے وسیع پیمانے پر پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے مسلمان بھائیوں  کے لۓ امداد دی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصطفی محمد نجار نے ایران میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لۓ لگاۓ جانے والے کیمپوں کے دورے کے موقع پر ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لۓ اپنی امداد کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں۔
مصطفی محمد نجار نے مزید کہا کہ اب تک ایران سے دو ملین ڈالر کی مالیت کی پانچ امدادی کھیپیں پاکستان بھیجی جا چکی ہیں۔جن میں اشياۓ خورد و نوش،پینے کا پانی،خیمے،کمبل،کپڑے اور ادویات وغیرہ شامل ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد عنقریب پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ ایران سے ایک امدادی ساز و سامان کا ایک قافلہ بھی پاکستان بھیجا جاۓ گا،اور امداد کا یہ سلسلہ صدر کے دورے کے بعد بھی جاری رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ : 35458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش