0
Monday 24 Feb 2014 00:43

طالبان نے 55 ہزار پاکستانیوں کے سر کاٹے اور پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی، آسیہ اسحاق

طالبان نے 55 ہزار پاکستانیوں کے سر کاٹے اور پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی، آسیہ اسحاق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی لانا ہمارا اور آپ کا فرض ہے، دشمن شہروں، پہاڑوں اور بارڈر کے اس پار ہو اب بچ نہیں سکتا، آج پاکستان کو نہ صرف اندرونی بلکہ دشمنوں سے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایسے اتحاد کی ضرورت ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ہم اور آپ ملکر پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم نے کہا کہ یہ دہشت گرد کیسے مسلمان ہیں جو مدرسوں، مسجدوں کو بموں سے اڑاتے ہیں اور کیسا اسلام لانا چاہتے ہیں، سوات اور بونیر میں بیٹھ کر یہ دہشت گرد بھتہ مانگتے ہیں ہمیں ایسا اسلام نہیں چاہیئے بلکہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کا پیار، محبت اور امن کا اسلام چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو نظریاتی شکست دینا ہوگی ورنہ یہ دہشت گرد الشمس، البدر اور طالبان کے روپ میں آتے رہیں گے ان سے نجات کیلئے سب سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر مسلح افواج کا ساتھ دینا ہوگا۔

آسیہ اسحاق سیکریٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ نے ریلی کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فخریہ سپوتوں اور بہنوں یہ سازش آج کی نہیں بلکہ 35 برس قبل کی ہے، اس سازش میں افواج پاکستان کو برا بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 55 ہزار پاکستانیوں کے سر کاٹے، پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی سب سے پہلے ان نام نہاد شریعت کے دعویداروں اور قاتلوں کو ہمارے حوالے کیا جائے ہم پہلے ان کی گردنیں اتاریں گے اس کے بعد بات ہوگی۔ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما اے ڈی لاکھو نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی ریلی میں شرکت کی دعوت دینے پر الطاف حسین سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک محنت اور قربانیوں سے بنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 354801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش