0
Sunday 29 Aug 2010 12:51

مسلمان قبلہ اول کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں،آزادی بیت المقدس کانفرنس

مسلمان قبلہ اول کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں،آزادی بیت المقدس کانفرنس
حیدرآباد:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد کی جانب سے علامہ الطاف حسینی کی زیر صدارت"آزادی بیت المقدس کانفرنس"کا انعقاد کیا گیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ الطاف حسینی نے کہا کہ بیت المقدس پر صیہونی قبضہ امت مسلمہ کی پیٹھ میں خنجر گھوپنے کے مترادف ہے،جس کے درد اور اذیت کی وجہ سے امت مسلمہ کا ہر فرد بے چین ہے،اور اس کو دور کرنے کا واحد راستہ بیت المقدس سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا ہے۔امریکہ اسرائیل اور ان کے حواریوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ مسلمان قبلہ اول کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں،نہ تو وہ ان کے قبضے کو کسی صورت برداشت کریں گے اور نہ اس کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی مظلومیت اور مظلوم فسلطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے اصل ذمہ دار اقوام متحدہ اور وہ مسلمان حکمران ہیں،جن کی خاموشی نے مسلمانوں کو یہ دن دکھلایا ہے،اس صورت میں امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپس میں اتحاد و وحدت کو برقرار رکھتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے۔امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالوحید قریشی نے کہا کہ دہشت گرد امریکہ و اسرائیل مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،بیت المقدس پر اسرائیلی ناجائز قبضہ کے خلاف امت مسلمہ متحد ہے اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مظلوم فسلطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوجی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 35638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش