0
Thursday 6 Mar 2014 22:40

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی منائی گئی

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنماء اور معروف ماہر طب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پورے پشاور ڈویژن میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پشاور ریجن میں مرکزی پروگرام حیات آباد مسجد فیز ٥ میں منعقد کیا گیا۔ جبکہ کوہاٹ میں مرکزی پروگرام مسجد حضرتِ امام مہدی (عج) اصغری میلہ مٹھا خان کوہاٹ میں منعقد کیا گیا۔ پشاور میں منعقدہ تقیب کی صدارت آئی ایس او پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری توحید علوی جبکہ کوہاٹ میں پروگرام کی صدارت آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر ضمیر جعفری نے کی۔ ضمیر جعفری نے اپنے خطاب میں شہید کی منظم زندگی کے چند پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی نظم و ضبظ سے بھرپور اور ایک مکمل تنظیم تھی۔ تب ہی جا کر آپ نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی۔
 
علاوہ ازیں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ان تقریبات میں پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کے تمام یونٹس کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سینئر ممبران و علماء نے خصوصی شرکت کو یقینی بنایا۔ جس میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی پر مبنی تقاریر، ڈاکو مینٹری پیش کی گئیںں۔ اس کے علاوہ ڈویژن کے ہر یونٹ سے ایک ایک نمائندے نے شہید کے زندگی کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ جن میں سے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے۔ آخر میں شہید ڈاکٹر نقوی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آئی ایس او کا ترانہ پیش کیا گیا اور پروگرام کا اختتام اجتماعی فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈویژنل پروگرامات کے علاوہ پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کے تمام لوکل اور پروفیشنل یونٹس میں یونٹ لیول پر برسی کے پروگرامات منعقد کیے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 358804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش