0
Sunday 9 Mar 2014 23:45
دہشتگردی کی لعنت سے نجات کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کرینگے

دہشتگردوں کیساتھ رعایت بھرتی گئی تو ملک بھر کے شیعہ سنی عوام اسلام آباد کا رُخ کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

آئندہ انتخابات میں شیعہ سنی متفقہ اُمیدوار متعارف کروائینگے
دہشتگردوں کیساتھ رعایت بھرتی گئی تو ملک بھر کے شیعہ سنی عوام اسلام آباد کا رُخ کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کریں گے۔ یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے۔ نواز شریف نے وطن عزیز کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا۔ تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت فوری مستعفی ہوجائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا وطن دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے۔ ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے جس ناسور کو پالا تھا، آج وہ طالبان کی شکل میں ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ محب وطن قوتیں پاکستان کو بچانے کیلئے یکجاء ہوں اور دہشت گردی کی لعنت سے ملک کو نجات دلانے کے لئے میدان میں اتریں۔
 
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کرے گی اور انشاءاللہ ملک دشمن قوتوں کو یہ پیغام دے گی کہ ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں۔ انہوں نے تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اپنی جماعت کی بقاء چاہتی ہے تو فوری طور پر سندھ کے وزارت اعلٰی کا منصب، کسی قابل اور لائق فرد کے حوالے کیا جائے۔ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ تھرپارکر میں بھوک سے نڈھال بچوں کی اموات پر قائم علی شاہ ازخود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی پیش کریں۔  علامہ  ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ہم اہل سنت برادران سے ملکر پاکستان کے مختلف حصوں میں شیعہ و سنی ایسے متفقہ امیدوار متعارف کروائے گے، جو سامراج مخالف کردار رکھتے ہوں۔ آخر میں انہوں نے نواز حکومت کو تنبہ کی، کہ اگر دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات جاری رکھے گئے، تو شیعہ سنی عوام ملکر اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

اجتماع سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما مفتی سعید رضوی کا کہنا تھا کہ یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے۔ پاکستان کی عوام نے دیکھ لیا کہ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش تو کی لیکن طالبان دہشت گردوں نے وطن عزیز کی افواج اور عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں کیا۔ ایسے لوگوں سے مذاکرات سے ریاست کمزور ہوگی۔ اگر ہمیں ریاست کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے تو طالبان دہشت گردوں کا ملک سے صفایا کرنا ہوگا۔ نواز شریف نے وطن عزیز کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ مذاکرات کے نام پر ملک کو طالبان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اگر حکومت نے 60 ہزار شہداء کی قربانیوں کو فراموش کیا تو مظلوم عوام کا سمندر نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کر دے گا۔

خبر کا کوڈ : 359826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش