0
Wednesday 12 Mar 2014 13:01

لاپتہ افراد کی بازیابی تک ہماری آخری جدوجہد جاری رہیگی، ماما قدیر بلوچ

لاپتہ افراد کی بازیابی تک ہماری آخری جدوجہد جاری رہیگی، ماما قدیر بلوچ

اسلام ٹائمز۔ ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ان کی وزیراعظم نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کی جدوجہد جاری رہے گی اور کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔ کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد تک خواتین اور بچوں کیساتھ پیدل سفر کیا۔ اس دوران بہت سی مشکلات پیش آئیں۔ میرے ساتھ شامل قافلے کو ٹرک کی ٹکر سے مارنے کی بھی کوشش کی گئی۔ مگر وہ لوگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، جو ہمیں اپنے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ آئندہ کے لائحہ کا اعلان جلد کیا جائیگا، جو سخت ہوگا۔ کیونکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہو جاتے اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔ چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی مشکلات کیوں پیش نہ آئیں ہم سب کا مقابلہ کرینگے اور چاہے اس کیلئے ہماری جان کیوں نہ چلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سمیت کسی بھی سرکاری اہلکار یا وفاقی وزیر سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی نے ان سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ ہمیں اس حکومت سے کوئی توقع نہیں۔ یہ بےحس حکومت جو عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتی وہ لاپتہ افراد کو کہاں سے بازیاب کرائے گی۔ جو ادارے لوگوں کو اٹھا رہے ہیں، وہی ان کو بازیاب کرا سکتے ہیں کیونکہ ان کے مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت برائے نام ہے۔

خبر کا کوڈ : 360700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش