0
Friday 21 Mar 2014 16:17
ملت ایران اپنے آپکو قوی اور مضبوط بنائے

عالمی معاشرہ امریکی خواہشات کیمطابق آگے نہیں بڑھ رہا، رہبر انقلاب اسلامی

عالمی معاشرہ امریکی خواہشات کیمطابق آگے نہیں بڑھ رہا، رہبر انقلاب اسلامی
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عالمی معاشرے کے حقائق امریکی خواہشات کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہے ہيں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 1393 شمسی سال کے آغاز کے پہلے دن ایران کے مقدس شہر مشہد ميں لاکھوں زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ خاص اہداف جسے عالمی سامراج خاص طور پر امریکہ، ایران، فلسطین، شام، عراق اور افغانستان میں حاصل کرنے کے درپے تھا، انہیں وہ حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا اور آئندہ بھی کامیاب نہيں ہوپائے گا۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بہت کوشش کی کہ فلسطین کو ایک یہودی ریاست میں تبدیل کر دے، یعنی فلسطینی چاہے وہ مسلمان ہو یا عیسائی اس سرزمین پر زندگی گذارنے کا حق اس سے چھین لے، لیکن اس کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے اور آئندہ بھی یہ کوششیں بے نتیجہ ہی رہیں گی۔
 
رہبر انقلاب اسلامی تاکید کیساتھ کہا کہ ملت ایران خود کو مضبوط بنائے، تاکہ دشمن کی طاقت کے دباؤ میں نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی قوم مضبوط اور قوی نہ ہو تو تسلط پسند طاقتیں اس پر اپنا تسلط جماتی ہیں اور اس پر حملے اور اس کی توہین کرتی ہیں۔ انہوں نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قوم صرف جنگی ہتھیاروں سے ہی مضبوط نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک ميں تین عنصر اقتصاد، ثقافت اور علم ہوں تو وہ ملک مضبوط ہوتا ہے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اقتصادی میدان ميں اگر عوام پختہ عزم کرلیں اور متحد ہوجائیں تو معیشت کو فروغ دے سکتے ہيں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم دشمنوں کی جانب سے اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کے منتظر نہ رہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اپنے پورے وجود کے ساتھ ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور انقلاب سے وابستہ ہيں اور یہ چیز اسلامی جمہوری ایران  کے دشمنوں کی شرارت اور دشمنی کے مقابلے میں ملت ایران کی غیرت اور حساسیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 364464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش