0
Sunday 23 Mar 2014 20:16

ملک میں فرقہ واریت اور تشدد اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہے، حافظ سعید

ملک میں فرقہ واریت اور تشدد اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں احیائے نظریہ پاکستان ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں جماعت الدعوة کے تحت سفاری پارک سے ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پریس کلب تک مارچ کیا۔ ریلی سے خطاب میں جماعۃ الدعوۃ کے نائب امیر، امیر حمزہ نے کہا کہ ملک و قوم کو اس وقت نظریہ پاکستان کی اشد ضرورت ہے۔ لاہور میں ریلی کے شرکاء نے مارچ کا آغاز مینار پاکستان سے کیا جو شہداء مسجد پر جا کر ختم ہوا۔ راولپنڈی میں شہر سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں نے شرکت کی۔ پشاور میں بھی ریلی کا اہتمام کیا گیا جو پریس کلب پر ختم ہوئی۔ ملتان میں میجر جہانزیب چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔

لاہور میں احیائے نظریہ پاکستان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ اسلام ہرگز تشدد کی اجازت نہیں دیتا، ملک سے لسانیت کی باتیں ختم کر کے قومیتوں کے بت توڑنا ہوں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ ان کا اسلام کے نام پر قتل پاکستان کا ایجنڈا نہیں، ملک سے لسانیت کی باتیں ختم کر کے قومیتوں کے بت توڑنا ہوں گے۔ جماعت الدعوة ہندوؤں کے خلاف نہیں بلکہ سندھ میں ہمارے کارکن ہندوؤں کی بھی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت اور تشدد اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔ بلوچستان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، بلوچی عوام محب وطن اور ملک کے ساتھ ہیں اس لیے انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعۃ الدعوۃ کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی تقسیم کے وقت طے ہوا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کے ساتھ ہوں گے لیکن سازش کے تحت بنگال، پنجاب اور کشمیر پر قبضہ کر لیا گیا۔ اگر اب بھی ملک میں شریعت کے نظام کے نفاذ کو یقینی بنا دیا جائے تو بنگلادیش کے دوبارہ واپس آنے کی ضمانت دیتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 364977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش