0
Thursday 27 Mar 2014 13:52
پاکستان ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے

ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز سے متعلق ہمارا رویہ معذرت خواہانہ ہے نہ جارحانہ، تسنیم اسلم

ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز سے متعلق ہمارا رویہ معذرت خواہانہ ہے نہ جارحانہ، تسنیم اسلم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایرانی محافظوں کی پاکستان میں موجودگی کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز سے متعلق ہمارا رویہ معذرت خواہانہ ہے نہ جارحانہ، ایران کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بتایا کہ ایرانی محافظوں کی پاکستانی علاقہ میں موجودگی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایرانی محافظ کی لاش بھی پاکستانی علاقے سے نہیں ملی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک سوال پر کہا کہ بنگلہ دیش نے تماشائیوں پر صرف پاکستانی پرچم لے جانے پر پابندی نہیں لگائی بلکہ دیگر ممالک کے پرچم پر بھی پابندی لگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین کو کسی بھی ٹیم کی حمایت کی آزادی کا حق ملنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مارننگ گلوری کا پاکستانی عملہ آج یا کل وطن واپس آجائے گا، لیبیائی حکام نے جہاز کے کیپٹن اور عملے کو کلئیر کردیا ہے، لیبیا نے جہاز کے ذریعے تیل کی غیر قانونی ترسیل کی شکایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان پر الزامات اپنی انتخابی مہم کو متاثر کن بنانے کے لئے لگا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 366316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش