0
Wednesday 8 Sep 2010 15:19

شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے 2 میزائل حملے،10 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے 2 میزائل حملے،10 افراد ہلاک
 میرانشاہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے سرحدی علاقے درگاہ منڈی میں جاسوس طیاروں سے دو گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں دو میزائل داغے گئے،جس میں 6 افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔میزائل حملے کا نشانہ بننے والے دونوں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔جاسوس طیارے سے دوسرا حملہ دتہ خیل روڈ پر امبورشگا میں کیا گیا،جہاں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے۔حملے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں میرانشاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں مکان پر امریکی ڈرون سے مزائل حملہ کیا گیا ہے،جس میں چار بچوں سمیت دس افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔امریکی جاسوس طیارے نے مکان پر دو میزائل فائر کئے۔ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔میزائل حملے کے بعد بھی علاقے میں ڈرون کی پروازیں جاری ہیں۔جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔




خبر کا کوڈ : 36642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش