0
Tuesday 1 Apr 2014 09:32

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی میں اختلافات، 14 ناراض ایم پی ایز نے الگ گروپ تشکیل دیدیا

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی میں اختلافات، 14 ناراض ایم پی ایز نے الگ گروپ تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور ناراض اراکین صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں 14 ایم پی ایز نے شرکت کی۔ اور اگلے کا لائحہ عمل طے کرنے پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر امتیاز شاہد  قریشی بھی ناراض اراکین میں شامل ہیں۔ ناراض ایم پی اے قربان خان کو ناراض گروپ کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ ناراض ایم پی ایز کا اجلاس پشاور میں منعقدہوا۔ فوکل پرسن قربان خان کے مطابق ناراض اراکین کے اجلاس میں 14 ایم پی ایز نے شرکت کی۔ پارٹی میں وزارتوں کی تقسیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے۔ تاہم وہ پارٹی میں رہتے ہوئے اپنے موٴقف کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر امتیاز شاہد قریشی بھی ناراض اراکین میں شامل ہیں۔ جبکہ ایم پی اے جاوید نسیم، ڈاکٹر امجد، ضیاء اللہ بنگش اور گل صاحب خان بھی ناراض اراکین کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ رکن صوبائی اسمبلی محمود جان، ارباب جہانداد، قربان خان، زاہد درانی اور افتخار مشوانی بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ اجلاس میں شریک شاہ فیصل، شاہ محمد خان اور دیگر اراکین نے تحریک انصاف کو بچانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 367811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش