0
Saturday 5 Apr 2014 00:38

سپریم کورٹ دہشتگردوں کو چھوڑنے کے واقعہ پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف سوموٹو ایکشن لے، ایم ڈبلیو ایم

سپریم کورٹ دہشتگردوں کو چھوڑنے کے واقعہ پر  وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف سوموٹو ایکشن لے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ عدالتی عمل کے بغیر طالبان کی رہائی سے حکومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی کا عملی ثبوت دے دیا۔ طالبان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے کہا کہ حکمران اس نام نہاد جمہوری دور میں آمرانہ اور بدترین بادشاہت کی مثال قائم کر رہے ہیں۔ طالبان قیدیوں کو بغیر عدالتی عمل کے چھوڑنا حکمرانوں کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ حکومتیں ناانصافی سے نہیں چل سکتیں۔ بغیر عدالتی عمل کے ملزموں کو چھوڑ دینے سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو چھوڑنے کے واقعہ کے خلاف وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف سوموٹو ایکشن لے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عدالت کے کٹہرے میں ہر ملزم پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 369222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش