0
Friday 11 Apr 2014 19:20

قومی سلامتی کےنام پرشہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، چیف جسٹس

قومی سلامتی کےنام پرشہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی اور فرقہ واریت جیسے مسائل کا سامنا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم نسل کشی، اقلیتوں سے زیادتی، خواتین اور بچوں پر مظالم کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کے استحکام کے لئے متوازن رویہ اپنانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا مقدس فریضہ ہے کہ جمہوریت کا تحفظ کرے، ہم نے آئین کی جمہوری اقدار کو تحفظ دینا ہے، بنچ، بار اور حکومت سمیت تمام اداروں کو جمہوریت کا تحفظ کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے نام پر کسی کو بھی عام شہریوں کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عوامی حقوق کو نظرانداز کردیا گیا تو بھی فرض کی ادائیگی سے کوئی نہیں روک سکتا، ہم سب کا فرض ہے کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے ایک ستون بن جائیں۔
خبر کا کوڈ : 371807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش