0
Sunday 13 Apr 2014 18:22

طالبان کیخلاف زبان کھولنے والے ہماری نظروں سے اوجھل نہیں، ترجمان ٹی ٹی پی

طالبان کیخلاف زبان کھولنے والے ہماری نظروں سے اوجھل نہیں، ترجمان ٹی ٹی پی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے کسی کا نام لیے بغیر دھمکی دی ہے کہ طالبان گروپوں کے درمیان معمولی لڑائی کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بے بنیاد باتیں کرنیوالے ہماری نظروں سے اوجھل نہیں، تاہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پراپیگنڈا مہم صحافتی اقدار کے منافی ہے۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں، صرف ایک علاقے میں کچھ ساتھیوں میں غلط فہمی پیدا ہوئی تھی، جسے تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ اور ذمہ داران نے ختم کر دیا، گذشتہ دو روز سے حالات پرامن ہوچکے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا طالبان گروپوں کے درمیان جنگ سے کوئی تعلق نہیں، جنگ بندی کا فیصلہ ملا فضل اللہ کے حکم پر مرکزی شوریٰ کرتی ہے اور تمام گروپس جنگ بندی کے فیصلے کی پیروی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان سمیت ایف آر ٹانک اور ضلع ٹانک میں طالبان کے دو بڑے گروپوں میں ہونیوالی مسلح جھڑپیں شدت اختیار کر گئی تھیں۔ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق حکیم اللہ محسود گروپ اور ولی الرحمن گروپ میں اعلانیہ جنگ اب بھی جاری ہے۔ جس میں اب تک 40 سے زائد طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔ تحریک طالبان کی سربراہی ملا فضل اللہ کے پاس جانے کے بعد جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طالبان کے بڑے گروپس منقسم ہوچکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 372427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش