0
Monday 14 Apr 2014 22:10

کالعدم تحریک طالبان کے 2 گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

کالعدم تحریک طالبان کے 2 گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان کے دو گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ حکیم اللہ گروپ کے ترجمان حاجی داوٴد کا کہنا ہے کہ خان سید سجناں جنوبی وزیرستان کی امارات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے قبضے کے اقدام سے اختلاف ہے۔ حاجی داوٴد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملا فضل اللہ پر اعتماد ہے، جنوبی وزیرستان کا متفقہ امیر طے کریں تو قبول ہوگا۔ ادھر افغان طالبان کی جانب سے میرانشاہ بازار میں بڑی تعداد میں جگہ جگہ بانٹے گئے پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ محسود طالبان کے 2 گروپوں میں شدید اختلافات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، پمفلٹ پشتو زبان میں ہے، جس میں طالبان گروپوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آپس میں اختلافات ختم کریں۔
خبر کا کوڈ : 372852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش