0
Wednesday 16 Apr 2014 16:39

علامہ وحید عباس کی گرفتاری، ایم ڈبلیو ایم کا ہری پور انتظامیہ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنیکا اعلان

علامہ وحید عباس کی گرفتاری، ایم ڈبلیو ایم کا ہری پور انتظامیہ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں انتہائی پر خطر مقام پر منتقل کرنے پر ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہری پور میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کے صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں علامہ سید وحید عباس کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر علامہ وحید عباس کاظمی نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ نے مجلس عزاء منعقد کرنے کو جواز بنا کر انہیں گرفتار کیا اور چادر اور چار دیواردی کا تقدس بھی پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے کے بعد داسو جیل کوہستان منتقل کیا گیا، جہاں میری جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری ڈپی او سے فون پر بات ہوئی تھی، میں نے انہیں کہا کہ اگر سیکورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم مجلس کو امام بارگاہ یا کسی اور پرامن جگہ منتقل کردیتے ہیں، جس پر ڈی پی او صاحب نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ آفس آئیں، تاہم جب میں ڈی پی او آفس پہنچا تو اے ایس پی نے بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ آپ کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ مجھے تھانے لے گئے۔ جہان سے رات دو بجے کوہستان منتقل کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ علامہ وحید عباس کاظمی کی بلاجواز گرفتار ی اور انہیں انتہائی پرخطر مقام پر منتقل کرنے پر ڈی پی او، اے ایس پی اور ڈی سی ہری پور کیخلاف اقدام قتل کے تحت عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ سید سبطین الحسینی نے کہا کہ ہم ہری پور انتظامیہ کے اس جانبدارانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور علامہ وحید کاظمی کو انصاف دلانے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 373518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش