0
Saturday 19 Apr 2014 23:03

جنگ بندی کے خاتمے سے ہمارے شہر اور صوبے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، بحر اللہ خان

جنگ بندی کے خاتمے سے ہمارے شہر اور صوبے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، بحر اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحر اللہ خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی ناکامی اور جنگ بندی کے خاتمے سے ہمارے شہر اور صوبے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ہمارے سکول، مساجد، امام بارگاہیں، خانقاہیں، کالجز، یونیورسٹی اور بازار دہشتگردی کے شکار ہوں گے اور ہم پھر سے لاشیں اٹھائیں گے۔ بحر اللہ خان نے پی کے 8 کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی کوششوں سے مذاکراتی عمل ایک اچھے مرحلے میں داخل ہوا تھا، لیکن فوج اور مرکزی حکومت کے ایک پیج پر نہ ہونے سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے اور طالبان شوریٰ نے جنگ بندی ختم کرلی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراھیم کو جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے مذاکرات میں شامل کیا تھا۔ اور جماعت اسلامی نے ملک میں امن کی خاطر تمام رسک لے لیئے۔ اور طالبان اور حکومت کو ایک میز پر بیٹھادیا۔ لیکن ملک کے کچھ شخصیات اور پارٹیاں امریکی ایجنڈے پر کار فرما ہیں اور میڈیا کے ذریعے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ ضلعی امیر نے کہا کہ فوج کی اعلیٰ قیادت ملک کے غریب اور نہتے عوام پر رحم کرے اور مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن قائم کرے۔
خبر کا کوڈ : 374634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش