0
Saturday 26 Apr 2014 20:02

ڈیرہ جیل پر ممکنہ حملے کا خدشہ، ایڈیشنل آئی جی کا اچانک دورہ

ڈیرہ جیل پر ممکنہ حملے کا خدشہ، ایڈیشنل آئی جی کا اچانک دورہ
اسلام ٹائمز۔  ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخواہ محمد علی شاہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اچانک ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل ڈیرہ پہنچ گئے۔ انہوں نے جیل کے سپرنٹنڈنٹ بن یامین خان میانخیل کے ہمراہ جیل کی سیکورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل میں قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل معلوم کئے۔ جیل کے مختلف احاطوں، لنگرخانے اور ہسپتال کادورہ کیا۔ لنگرخانے میں قیدیوں کے کھانے کو چیک کیا۔ جیل ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخواہ محمدعلی شاہ نے جیل کی بیرونی تعمیرات کاجائزہ لیا، جس میں وارڈرز بیرکس، بنگلے، کوارٹرز، دو سکول اور مسجد شامل ہیں۔ انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام دسمبر 2014ء تک مکمل کریں۔ سنٹرل جیل ڈیرہ میں کرم ایجنسی کے پندرہ قیدیوں کی آمدکے بعد پاک فوج نے بھی جیل کی سیکورٹی مزیدسخت کردی۔ یہ پندرہ قیدی پچاس سال سے 130 سال تک کی قید کے ہیں۔ اسی طرح ڈیرہ جیل میں2007ء میں ضلع ٹانک پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی کمانڈ کرنیوالا کمانڈر قاری حیات اللہ بھی موجود ہے۔ ٹانک جیل سے فرار ہونیوالے خطرناک قیدی بھی ڈیرہ جیل میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے سیکرٹری ہوم اور پاک فوج سے سنٹرل جیل کی سیکورٹی کیلئے پاک فوج کی دو کمپنیاں مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 376694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش