0
Thursday 8 May 2014 15:59

کراچی، امریکی ایف بی آئی ایجنٹ کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم

کراچی، امریکی ایف بی آئی ایجنٹ کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی شہری کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی شہری سفارتکار نہیں ایف بی آئی ایجنٹ ہے۔ جسے سفارتی استثنا حاصل نہیں۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے امریکی شہری جوائل کاکس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا۔ سیشن جج نے دس لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے پر جوائل کاکس کی رہائی کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ امریکی شہری کو پانچ مئی کو کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جوائل کے سامان سے ایک میگزین اور پندرہ گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ دوسری طرف دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گرفتار کیا گیا امریکی شہری سفارتکار نہیں، ایف بی آئی ایجنٹ ہے۔ جسے سفارتی استثنا حاصل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 380440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش