0
Sunday 11 May 2014 05:32
ہمیں اپنی فکر کو جہانی بنانا ہوگا

دشمن عالمی سطح پر مہدویت کو ایک چیلنج کے طور پر لیکر اس کیخلاف کام کر رہا ہے، ناصر عباس شیرازی

دشمن عالمی سطح پر مہدویت کو ایک چیلنج کے طور پر لیکر اس کیخلاف کام کر رہا ہے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تکفیریت اس وقت دنیا بھر میں تشیع کے خلاف صف آراء ہے، طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں۔ نائن الیون، سیون سیون یا دیگر دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ میں مکتب آل محمد کے پیروکاروں کا نام آج تک سامنے نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ معرفت ولایت تنظیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ دشمن عالمی سطح پر مہدویت کو ایک چیلنج کے طور پر لیکر اس کے خلاف کام کر رہا ہے۔ دشمن تشیع کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ امام مہدی (عجل) کے ظہور کے لئے زمینہ سازی نہ ہوسکے۔ ہمیں اپنی فکر کو جہانی بنانا ہوگا، تاکہ جہانی امام (عجل) کے لئے کام کرسکیں۔ مشرق وسطٰی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی ہر اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے، جسے دنیا کی چھت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 381347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش