0
Monday 12 May 2014 20:58

الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری نہ کیا گیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کر دینگے، طاہر مشہدی کی دھمکی

الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری نہ کیا گیا تو کراچی کو ایک سال کیلئے بند کر دینگے، طاہر مشہدی کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ الطاف حسین کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے سینٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ہے، ارکان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کے خلاف ہر فورم آواز بلند کی جائے گی۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ ہے، کراچی کے پچاسی فیصد شہری ایم کیو ایم کو ووٹ دیتے ہیں, لیکن ہمیں غدار ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ میرے قائد کو حق نہیں دیا جا رہا، الطاف حسین کو پاسپورٹ نہ ملا تو بتا دیں گے کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ الطاف حسین نے چار اپریل کو فیس جمع کرائی، ابھی تک ٹریکنگ نمبر نہیں ملا، حکومت پاسپورٹ کیلئے درخواست کا جواب دے۔ طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ کراچی ایک دن کیلئے بند ہو تو سب چیخ اٹھتے ہیں، الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کیا گیا تو شہر ایک سال کیلئے بند کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 381795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش