0
Tuesday 13 May 2014 23:03

عمران خان سنجیدہ سیاست دان نہیں، انکا دوسرا نام یوٹرن خان ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان سنجیدہ سیاست دان نہیں، انکا دوسرا نام یوٹرن خان ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپنے تیروں کا رخ عمران خان کی طرف کرلیا ہے، کہتے ہیں کہ عمران خان سنجیدہ سیاست دان نہیں ہے، ان کا دوسرا نام یو ٹرن خان ہے۔ بنوں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ہر مسئلے پر یو ٹرن لیتے ہیں، ان کا دوسرا نام یو ٹرن خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت خود دھاندلی کی پیداوار ہے۔ عمران خان صرف چار حلقوں پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دھاندلی پورے ملک میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ سیاست دان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 382152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش