0
Wednesday 14 May 2014 02:34

کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کابینہ کی تشکیل، عبدالمتین اخوندزادہ صوبائی صدر منتخب

کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کابینہ کی تشکیل، عبدالمتین اخوندزادہ صوبائی صدر منتخب

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام "اتحاد بین المسلمین و آزادی فلسطین" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہوا۔ کانفرنس کی صدارت جے یو آئی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر حمد زبیر نے کی جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مہمان خصوصی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی اعزازی مہمان تھے۔ کانفرنس میں خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے آزادی فلسطین و آزادی کشمیر کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل فلسطین سمیت دنیا بھر میں‌ امت مسلمہ کے دشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں اور رہنماؤں کی مشاورت سے صوبائی کابینہ تشکیل پائی۔ جس کے مطابق عبدالمتین اخوندزادہ صوبائی صدر جبکہ علامہ مقصود علی ڈومکی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اسی طرح مولانا عبدالقدوس ساسولی سینئیر نائب صدر، مولانا محمد جمعہ اسدی، مولانا انور الحق حقانی، مفتی محمد قاسم، عبدالسلام صوبائی نائب صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ مولانا ہدایت الرحمٰن اور حبیب اللہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 382173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش