0
Thursday 22 May 2014 23:57

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ہفتہ حامد میر منائے گی

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ہفتہ حامد میر منائے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے 26 سے 31 مئی تک ملک بھر میں ’’حامد میر ویک‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری خورشید عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ پی ایف یو جے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے 111 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ ہو چکی ہے، جس وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان صحافت کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کی بجائے آج اداروں کی بندش کی کو شش کی جا رہی ہے، جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے، چنانچہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پیر 26 مئی کو خیبر پختونخوا، منگل 27 مئی کو بلوچستان، بدھ 28 مئی کو سندھ، جمعرات 29 مئی کو کشمیر گلگت، بلتستان، جمعہ 30 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ہفتہ 31 مئی لاہور میں ’’ حامد میر ویک ‘‘ کے حوالے سے تقریبات ہو نگی، جبکہ شیڈول کے مطابق متعلقہ صوبے کے تمام پریس کلبوں میں حامد میر سے یکجہتی کا اظہار کرنے والے جرنلسٹس و میڈیا ورکرز اور سول سوسائٹی اپنے تاثرات قلم بند کریگی اور اس مقصد کیلئے پریس کلبوں میں ’’ مہمانوں کی کتاب ‘‘ رکھی جائیں گی جو کہ بعد ازاں حامد میر کو پیش کرنے کے علاوہ کتابی صورت میں شائع بھی کی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق صوبے کے تمام پریس کلب اور یو نیز اپنے اپنے علاقوں میں ’’جنگ اور جیو نیوز‘‘ کے دفاتر تک مارچ کریں گے اور ’’ جنگ گروپ ‘‘ کے ملازمین جن کو اس وقت شدید ترین لائف و جاب سیکورٹی کے خدشات لاحق ہیں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ اعلان کرینگے کہ کسی بھی صورت ’’ جنگ اور جیو ‘‘ کو بند نہیں ہونے دینگے اور مذکورہ شیڈول کے مطابق پشاور، کوئٹہ، کراچی، کشمیر گلگت بلتستان، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کے پریس کلبوں میں ہونے والے اجتماع سے حامد میر ٹیلی فونک خطاب بھی کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 385304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش