0
Thursday 5 Jun 2014 17:40

واپڈا اور واسا کی کشمکش میں عوام کو اذیت سے بچایا جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

واپڈا اور واسا کی کشمکش میں عوام کو اذیت سے بچایا جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر واپڈا اور واسا کے درمیان کشمکش کی کیفیت کو ختم کرکے عوام کو اذیت سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بوند بوند پانی کو ترس رہی ہے۔ کوئٹہ کو عام عوام کیلئے کربلا بنایا گیا ہے۔ آئے دن نت نئے مسائل کو جنم دیا جا رہا ہے۔ عوام کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ مسائل کا انبار عوام پر ہی گرایا جاتا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں دو اداروں کی جنگ میں عوام کو ناقابل تلافی قربانی دینی پڑ رہی ہیں۔ عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں علمدار روڈ کے مکین تین سے چار ہزار روپے فی ٹینکی پانی خرید رہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ کوئٹہ میں علمدار روڈ کے باسی اپنے یوٹیلٹی بلز ادا کرتے ہیں لیکن واسا کی نااہلی کا اور ادائیگی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ واسا اور واپڈا کے مسائل میں عوام کو کرب میں مبتلا کرنے کی بجائے ان کو ہنگامی طور پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ یہ علاقے کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ ان کو پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جب عوام اپنے واجبات ادا کر رہے ہیں تو ان کو کیوں سزا دی جا رہی ہے۔ اگر ادارے کرپشن کر رہے ہیں تو اس میں عوام کا کوئی قصور نہیں۔ لہٰذا ایسے اقدام سے گریز کیا جائے کہ جس سے غریب عوام ستم کا نشانہ بنے۔ اپنے کرتوتوں کا شکار عوام کو نہ بنایا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین عوام دشمن اقدامات کی پرزور مذمت کرتی ہے اور عوام کے خلاف ہر قسم کے ظالمانہ اقدامات کی آواز بلند کرتے ہوئے عوامی مفاد کی خاطر اپنے جدوجہد جاری رکھے گی۔

خبر کا کوڈ : 389266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش