0
Sunday 8 Jun 2014 09:39

انقلاب لاؤں گا یا شہید ہو جاؤں گا، تیسرا کوئی راستہ نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

انقلاب لاؤں گا یا شہید ہو جاؤں گا، تیسرا کوئی راستہ نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ریاست پاکستان اور اداروں کے دشمن ہیں، اس لیے انھیں اقتدار سے نکال باہر کرنا ہر فرد پر واجب ہوگیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے کینیڈا سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انقلاب آئے گا یا شہادت کا جام پیوں گا اب واپسی نہیں ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک کا 10 نکاتی ایجنڈا غریب کا مقدر بدل دے گا، ملکی مفادات کو بیچنا حکمرانوں کا آرٹ ہے۔ عوام اور میری ملاقات کے درمیان چند دنوں کا فاصلہ حائل ہے۔ اسی مہینے وطن واپس آ رہا ہوں۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب کی جدوجہد کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ سبز انقلاب میری زندگی کا مقصد ہے، اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ملک دشمنی کا یہ عالم ہے کہ اپنی ہی فوج پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اور یہ نظام دونوں ہی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اور گذشتہ 65 برسوں میں یہ عوام کا مقدر نہیں سنوار سکے جبکہ حکمرانوں کی جائیدادوں اور بینک بیلنس میں اربوں کھربوں ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے تو ایسے بے ہودہ نظام کا جنازہ نکالنا اب واجب ہے، اس کے لئے عوام تیاری کریں، نماز کے لئے بہت جلد صف بندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 390167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش